Translate

Tuesday, December 15, 2020

Polio or Pakistan

پولیو وائرس پاکستان

پولیو ویکسین کے بارے پھیلائی گئی سب سے بڑی افواہ افزائش نسل کی بندش کی ہے حالانکہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کا گروتھ ریٹ سب سے زہادہ ہے.بھارت بنگلہ دیش چین کا گروتھ ریٹ پاکستانسسے کہیں زیادہ کم ہے بلکہ بنگلہ دیش کی آبادی پاکستان سے زیادہ تھی جبکہ اب پاکستان کی آبادی بنگلہ دیش سے زیادہ ہے. تعجب ہے جن کے درجن درجن بچے ہیں وہ بھی اس افواہ پر یقین رکھتے ہیں بندہ پوچھے پھر یہ بچے کدھر سے آئے😁 ان افواہوں سے سب سے زیادہ متاثر کے پی اور کراچی جیسا شہر ہے.



پولیو وائرس انسانی جسم میں سب سے پہلے آنتوں میں اپنے خلیوں کو بڑھا کر (replicate) حملہ کرتا ہے، پھر یہ خون کے ذریعے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ جاتا ہے یہ فالج ہڈیوں کی کمزوری اور معذوری کا سبب بنتا ہے۔ لاکھوں سالوں سے انسانوں پر حملہ کرتا رہا ہے. تاہم 1900 میں وائلڈ پولیو وائرس نے طاقت حاصل کی اور ایک وبا میں تبدیل ہوگیا۔1950 میں ڈاکٹر جونس سالک اور ڈاکٹر البرٹ سیبن نے ویکسین دریافت کی جو تقریباً پوری دنیا کو معذور کرنے والے وائرس سے نجات دلانے میں کامیاب رہی۔ 



عالمی ادارہ صحت نے 1988 میں دنیا کے 125ممالک میں اس کیخلاف عالمی سطح پر مہم کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں کیسز میں ٪99 کمی واقع ہوئی۔ 1988ءمیں لگ بھگ 350000 کیسز تھے جو 2012ءمیں صرف 223 رہ گئے۔



پاکستان میں پولیو مہم 1994 میں شروع کی گئی اس وقت پاکستان میں کیسز کی تعداد تیس ہزار سے زائد تھی جو 2004 تک گھٹ کر تیس تک آگئی مگر پھر جنگ سے متاثرہ علاقوں میں مہم متاثر ہونے کی وجہ سے یہ تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی



پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لوگوں کو ان کی شفا کے لیے دی جانیوالی ویکسین بھی بندوق کے زور پر دی جاسکتی ہے

 اب پاکستان اور افغانستان دنیا کے واحد ممالک ہیں جہاں سے اس بیماری کی مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکا. وجہ یہی بے تکی افواہیں ہیں 😭

No comments:

Post a Comment