Translate

Showing posts with label مفت کا ڈاکٹر. Show all posts
Showing posts with label مفت کا ڈاکٹر. Show all posts

Monday, November 18, 2019

بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کریں

 بڑھا ہوا پیٹ اور توند سے چھٹکارہ پانے کے لیے


مردوں کا جسم جب چربی کو ذخیرہ کرنا شروع کرتا ہے توسب سے پہلے پیٹ میں چربی اکٹھی ہونا شروع ہوتی ہے۔ اس چربی کو طبی زبان میں ورسیکل فیٹ کہتے ہیں. یہ چربی بہت خطرناک ہوتی ہے کیونکہ یہ پیٹ کے اعضاء کوور کرلیتی ہے. جب پیٹ چربی سے بھر جاتا ہے پھر جسم جگر، لبلبے اور مسلز میں چربی کو جمع کرنے لگتا ہے جس سے شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور امراض قلب جیسے امراض سامنے آتے ہیں. 
 تحقیق کے مطابق جب مرد بہت زیادہ کھاتے ہیں اور ورزش سے دوری اختیار کرلیتے ہیں توپیٹ میں چربی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے جب پیٹ چربی سے بھر جاتا ہے تو  
توند میں چربی کا ذخیرہ کرنے والے مقام پر جگہ کی تنگی ہوجاتی ہے اور وہ پھول جاتی ہے۔
اس کے علاوہ  نمک میٹھی اشیا اور قبض سے بھی توند نکل آتی ہے۔ سونے کی کمی بیشی یعنی   پانچ گھنٹے سے کم یا آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیندبھی اس کی وجہ بن سکتی ہے۔کھانا کھا کر بیٹھے رہنا بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔ پانی کم پینے سے بھی جسم میں چربی جمنا شروع ہو جاتی ہے
ذہنی تناو  ٹینشن سے جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی مقدار بڑھ جاتی ہے یہ ہارمون پیٹ میں چربی اکٹھی 
کرنا شروع کر دیتا ہے 
یہ  بڑھی ہوئی چربی بلڈ پریشر اور زیابیطس وغیرہ کا سبب بن سکتی ہے۔
 بڑھے ہوئے پیٹ کا سب سے بہترین اور فوری حل ورزش ہے  جب آپ  ورزش یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو سب سے پہلے توند سے ہی چربی گھلتی ہے جو جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے۔
آپ 10 سیکنڈ کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں اور پوز کو ایک وقت میں 30 سیکنڈ یا 1 منٹ تک کر سکتے ہیں۔  جب آپ یہ محسوس کرنے لگیں کہ آپ کے کولہے گر رہے ہیں یا آپ کا جسم سیدھا نہیں ہے تو ، تھوڑا سا آرام کریں اور دوبارہ  شروع کریں


پیٹ کم کرنے کا ہفتہ وار پلان 

پیٹ کم کرنے کی کچھ خاص ورزشیں
عمودی ٹانگوں کو اٹھانا (کرنچ)

یہ پیٹ کم کرنے کی بہت مفید ورزش ہے یہ پیٹ کے اردگرد پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے، اور پیٹ کی چربی کو کم کرتی ہے، یہ کمر کے نچلے حصے کے لیئے بھی بہترین ورزش ہے، یہ پوزیشن ورزش کے بعد آپ کے جسم کو ریلیکس بھی کرتی ہے،


بڑھا ہوا پیٹ جہاں پر بھدا لگتا ہے وہیں پر ورزشی پیٹ سکس پیکس مردانہ وجاہت میں اضافہ کرتا ہے اور عورتوں کی کمر کو دلکش بناتا ہے پیٹ کے اردگرد کے پھولے عضلات ورزش سے خوبصورتی میں ڈھل جاتے ہیں 

 



سٹار ایبس ایک طاقت سے بھرپور ورزش ہے ہر روز 15 سے 20 منٹ  100 اسٹار ایبس سے بڑے ہوئے پیٹ کو شکل میں لا سکتے ہیں۔

اسٹار ایبس ورزش کا طریقہ
اپنی پیٹھ کے بل لیٹ جائیں۔ اب، اپنے بازوؤں کو پیچھے سے کھول کر وی بنائیں۔ اپنی ٹانگوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔
اپنی ٹانگیں اور ہاتھ اٹھائیں۔ اپنے کور کو سخت کریں اور اپنے اوپری جسم اور ٹانگوں کو اٹھانے کی کوشش کریں۔ جب آپ کی ٹانگیں آپ کے سینے کے قریب جاتی ہیں تو اپنے گھٹنوں کو موڑیں، اور اپنے ہاتھوں سے انہیں گلے لگانے کی کوشش کریں۔ اپنی دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں کو بیک وقت پکڑ کر سیدھا کریں۔

حوالہ جات:
سکس پیک ایبس بنانے میں مددگار چند آسان طریقے




Thursday, December 20, 2018

What is H.Pylori in Urdu

ایچ پایلوری کیا ہے

یہ ایک بیکٹیریا کی قسم ہے اس کے جراثیم کسی طریقے جسم کے اندر چلے جاتے ہیں اور پھر آپ کے نظام انہظام میں کی سالوں تک رہتا 
  اس سے آپ کو معدے ، خوراک کی نالی یا چھوٹی آنت میں السر ہو سکتا ہے
بخار بھی ہو سکتا ہے

علامات

معدے کی سوجن۔ ڈکار۔ ہولٹی۔ متلی ہونا۔ بھوک کی کمی۔ وزن کم ہونا

دوای

Plazo Tab 500mg
آدھی گولی صبح اور آدھی شام کو 
یا 
amoxicillin 500 mg
دن میں تین دفعہ