Translate

Showing posts with label جان ہے تو جہان ہے. Show all posts
Showing posts with label جان ہے تو جہان ہے. Show all posts

Saturday, January 19, 2019

What to Eat in Morning Empty Stomach in Urdu

خالی پیٹ ناشتے میں کیا کھانا چائیے

شہد اور لیموں کا مکس شربت کے خالی پیٹ ناشتے میں فائدے

شہد اور لیوں کا شربت نہار منہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایک کپ پانی گرم کریں اور ٹھندا کر لیں پھر اس میں ایک چمچ شہد ڈالیں اور آدھا لیموں نچوڑ کر شربت کو مکس کر کے فورا پی لیں۔ یہ معدہ کے تیزاب کو بناتا اور اسکی کوالٹی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اور آنتوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔ ان میں پھنسے ہوئے غیر ہضم شدہ زرات کو خارج کرتا ہے جو آنتوں کی شوزش کا سبب بنتے ہیں۔ یہ شربت پیشاب آور ہے جس سے مثانے اور پیشاب کی نالیاں وغیرہ صاف ہو جاتی ہیں۔ قبض ختم ہوتی ہے۔ گردوں کی صفائی ہوتی ہے اور پھتری وغیرہ بھی نکل جاتی ہے۔  شہد اور لیموں کے ملاپ سے یہ زہر کش شربت بن جاتا ہے جو جسم میں داخل شدہ زہریلے مادوں کو خارج کردیتا ہے۔ یہ جسم کی فاضل چربی کو پگھلاتا ہے یہ شربت دو تین ہفتے خالی پیٹ پینے سے چہرے سے ایکنی پھنسی پھوڑے ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ شربت آپکوالرجیز موسمی انفیکشنز جیسے نزلہ زکام سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ گلے کو صاف اور خراش وغیرہ ختم کرتا ہے۔  


بادام کے خالی پیٹ ناشتے میں فائدئے

رات کو پانچ سے دس بادام بھگو کر رکھ لیں اور صبح نہار منہ چھلکا اتار کر کھا لیں۔ چھلکا زود ہضم نہیں ہوتا اسلیے اس کو اتار دیں۔ باداموں کیساتھ دودھ پی لیں۔ بادام دماغ کو طاقت دیتے ہیں۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل کو طاقت دیتے ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ بلڈ میں شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ باداموں میں موجود ریشے قبض کو ختم کرتے ہیں۔ ان میں وٹامن ای ہوتے ہیں جو جلد اور بالوں کیلیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں


کھجور کے خالی پیٹ ناشتے میں فائدئے

کھجور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ کھجور مصر میں پیدا ہوتی ہے۔ سو گرام کھجوروں میں تین سو  کے قریب کیلوریز ہوتی ہیں۔ اور بیشمار توانائی پچھتر گرام ہوتی ہی۔ اس میں موجود وٹامن بی سکس دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ اس میں موجود ریشے قبض ختم کرتے ہیں اور آنتوں کے کینسر سے بچاتے ہیں، پروٹین جسم کو طاقت اور وزن بڑھاتی ہے،  پوتاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔، میگنیسیم ہڈیوں کو مضبوط، ورم اور جوڑون کے درد ختم کرتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کم کرتا ہے۔، ائرن اور وٹامنز ہوتے ہیں۔ کھجور جسم کو فوری طاقت دیتی ہے۔ 


خالی پیٹ ناشتے میں کیا نہیں کھانا چاہئیے

 خالی پیٹ ٹماٹر، کیلے، دہی، الکوحل، چائی یا کافی نہیں لینے چایئیں۔میٹھا کھانے سے پرہیز کریں میٹھا کھانے سے شوگر لیول بڑھ جاتا ہے جس سے لبلبے پر لوڈ پڑ جاتا ہے



Foods to eat early morning in Urdu. what to eat empty stomach in Urdu. honey and lemon juice benefits to reduce fats in Urdu. soaked almond benefits in Urdu. dates calories and energy in Urdu. Don't eat empty stomach tomato, banana, yogurt, alcohol, tea, coffee.