Translate

Thursday, December 1, 2022

The best android TV stick

 اپنے پرانے ٹی وی کو نیا اینڈروئڈ وائی فائی ٹی وی بنایں۔



اگر آپ کے پاس پرانا ٹی وی ہے اور اس میں HDMI پورٹ ہے تو اس کو اینڈروئڈ وائی سے لیس جدید ٹی وی بنایں اور دنیا سے کنیکٹ ہو جایں.



اس کے لیے آپ کو فقط ایک عدد ٹی وی سٹک لینی ہو گی جو ٹی وی کی HDMI پورٹ میں لگا دینی ہے۔

سٹک کو ٹی وی کیساتھ لگانے اور چلانے کا طریقہ:

سٹک کے ڈبے میں سے یہ چیزیں آپ کو ملیں گی



1. ٹی وی سٹک کو ایچ HDMI پورٹ میں لگا دیں۔



2. اب سٹک کو پاور دینے کے لیے یا تو اس کو چارجر سے جوڑ لیں یا پھر اس کی ٹی وی کی یو ایس بی پورٹ سے جوڑ دیں۔


3. اب ٹی وی آن کرکے اپنے ٹی وی کی میڈیا سیٹنگ سے ٹی وی کو HDMI پر سیٹ کر لیں۔


4. اب یہاں سے سٹک کی سیٹنگ شروع ہو جائیگی۔

5. پہلے سٹک کی وائی فائی سیٹنگ میں جاکر اس کو اپنے انٹرنیٹ سے کنیکٹ کریں۔

6. پھر اکاونٹ وغیرہ بنا کر اپنی مرضی کی ایپس چلایں۔


اگر آپ کے ٹی وی میں HDMI پورٹ نہیں ہے تو پھر آپ کو ایک AV to HDMI اڈاپٹر لینا پڑے گا 


جس میں آپ ٹی وی سٹک لگا کر پرانے ٹی وی کو بھی سمارٹ وائی فائی اینڈروائڈ ٹی وی بنا سکتے ہیں۔



اب ٹی وی سٹک کونسی لینی ہے تو اس کے لیے مارکیٹ میں موجود مختلف ٹی وی سٹک کا جائزہ لیتے ہیں اور ان میں سے پھر اپنی ضرورت اور بجٹ کیمطابق کوئی ٹی وی سٹک سیلیکٹ کر لیں گے۔ 

نہ تمام صارفین ایک جیسی ضروریات رکھتے ہیں، اور نہ ہی تمام آلات ایک جیسے بنائے جاتے ہیں۔ اس لیے ہر کوئی اپنی ضرورت اور گنجائش کے مدنظر ہی چیز خریدتا ہے، مگر اپنے بجٹ میں بہترین چیز کا انتخاب واقعی ایک مشکل کام ہے اور بنا تحقیق اس تک پہنچنا مشکل ہے، کہ کہیں کوالٹیز زیادہ ہیں تو قیمت قیامت تو کہیں قیمت کم تو فیچرز انٹینا ٹی وی والے۔


1. بہترین مجموعی طور پر: Nvidia Shield TV



شیلڈ ٹی وی گو قدرے پرانا 2019 ماڈل ہے مگر اس کے فیچر (Dolby Vision, Dolby Atmos, and AI upscaling) اس کو ٹاپ اینڈروئڈ بنائے ہوئے ہیں، 



اگرچہ Nvidia کا ہارڈ ویئر تین سال پرانا ہے، پھر بھی پلیٹ فارم کو باقاعدہ اپ ڈیٹس موصول ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے تمام پسندیدہ اسٹریمنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ ملے گا، اور شیلڈ ٹی وی بِنگرز اور گیمرز کے لیے ایک سرفہرست آپشن ہے۔

خصوصیات: اپنے فیچرز اور کارکردگی کے اعتبار سے بہترین ہے

برائیاں: شیلڈ ٹی وی  کے مختلف ماڈل کی پاکستان میں کی قیمت 50،000 سے 70،000 تک ہے جو کہ ایسے دوسرے برانڈز سے بہ نسبت زیادہ ہے۔

2. بہترین عمومی اسٹریمنگ ڈیوائس: Google Chromecast with Google TV

سب سے پہلے تو جانتے ہیں کہ گوگل ٹی وی ہے کیا اور گوگل اور اینڈروئڈ ٹی وی میں فرق کیا ہے؟

اینڈرائیڈ ٹی وی اور گوگل ٹی وی کے درمیان اہم فرق ان کے آپریٹنگ سسٹم میں ہے: اینڈرائیڈ ٹی وی اینڈرائیڈ پر چلتا ہے، جبکہ گوگل ٹی وی ChromeOS استعمال کرتا ہے۔ گرچہ گوگل کا انٹر فیس اینڈرائیڈ سے کافی مختلف ہے لیکن یہ ایپس تقریبا" اینڈرائیڈ والی ہی استعمال کرتا ہے۔ 

گوگل کروم کاسٹ گوگل ٹی وی شیلڈ ٹی وی کا بہترین حریف ہے، لیکن گوگل کروم کاسٹ ٹی وی کا NVIDIA Shield TV 4K کے ساتھ موازنہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی جونئیر چیمپئن کو ہیوی ویٹ چیمپئن کے ساتھ رنگ میں لانا۔ دونوں ہی اپنی متعلقہ قیمتوں کے لیے بہترین Android TV باکسز ہیں۔ گوگل ٹی وی کے ساتھ کروم کاسٹ میں کچھ ورسٹائل OS اور AI ٹرکس ہیں، جب کہ NVIDIA شیلڈ میں گیم کو تبدیل کرنے والی اپ اسکیلنگ ٹیکنالوجی ہے، اس کی پورٹس اور پروسیسر کے لیے زیادہ فزیکل روم ہے، اور یہاں تک کہ کاسٹنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ لیکن چونکہ آپ کو یہاں صرف ایک کو منتخب کرنا ہے، اس لیے ہم آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے تفصیلات پر غور کریں گے کہ آیا گوگل ٹی وی کے ساتھ پیسہ بچانا ہے یا NVIDIA میں اپ گریڈ ہونا ہے۔



Features

Chromecast with Google TV

NVIDIA Shield TV

Size

6.4" x 2.4" x 0.5"

6.5" x 1.57" x 1.57"

Colors

Snow, Sunrise, Sky

Black

Remote control

Yes

Yes

Processor

Amlogic S905X3 SoC (quad-core)
2GB RAM

NVIDIA Tegra X1+ (quad-core)
3GB RAM

Video formats

4K, HDR10, HDR10+, Dolby Vision at 60FPS

4K, HDR, HDR10, Dolby Vision at 60 FPS

Audio formats

DTS, Dolby Digital (Plus), Dolby Atmos

DTS, Dolby Digital (Plus), Dolby Atmos, DTS:X

Ports

HDMI, USB-C

HDMI, Ethernet, microSD, Power

Wireless

802.11ac (2.4 GHz / 5 GHz)

802.11ac 2x2 MIMO (2.4 GHz / 5 GHz)

Ethernet

Requires adapter for PoE

Gigabit port

Bluetooth

Only for supporting remote control

5.0 & LE

Casting

Yes

Yes

AI upscaling

No

Yes

Expandable storage

No (except via USB-C hub)

Yes (microSD)

Voice controls

Built-in Google Assistant

Built-in Google Assistant, Works with Alexa

Gaming

Stadia will be added in 2021

Works with NVIDIA GeForce Now or Android TV apps

درج بالا ٹیبل میں دی گئی خصوصیات کیمطابق انویڈیا شیلڈ ٹی وی کا پروسیسر 3 جی بی ریم کیساتھ گوگل کے 2 جی بی ریم کی نسبت بہت تیز رفتار ہے،

انویڈیا اور گوگل ٹی وی دونوں ہی بہترین ہیں، اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ تین گنا زیادہ قیمت دیکر اپ سکیلنگ ، فاسٹر مینو اور جی فورس گیمنگ جیسے فیچرز پاتے ہیں یا پھر مناسب قیمت میں ایک اینڈروئڈ ٹی وی کو حاصل کرتے ہیں،

3. ایک ٹھوس اسٹریمنگ ڈیوائس: Xiaomi Mi TV Stick

شیاومی انڈروئڈ ٹی وی کی دنیا میں اجنبی نہیں ہے، 


شیاومی می ٹی وی سٹک کی سکرین ریزولیشن 1080 تک محدود تھی، جبکہ 


شیاومی ٹی وی سٹک میں سکرین ریزولیشن کو 4k میں اپ گریڈ کیا گیا ہے، اور یہ Dolby Atmos، DTS HD، اور Dolby Vision سپورٹ کے ساتھ ہے۔ اس کا سافٹ وئیر اینڈروئڈ 11 ہے، جو کہ اس وقت مارکیٹ میں موجود سافٹ وئیرز میں بہترین یوزر انٹر فیس دیتا ہے، شیاومی سٹک میں کافی سارے مسئلے تھے، جن میں سے ایک اس کو ریم کو اب 2 جی بی تک بڑھا دیا گیا ہے، جس سے اس کی پرفارمنس بہت بہتر ہو گئی ہے، اب ایپس تیزی سے کھلتی اور بند ہوتی ہیں، بلوٹوتھ کو بھی 4.2 سے 5 پر اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے اس کی رینج اور کوالٹی بہتر ہو گئی ہے، 

شیاومی ٹی وی سٹک اپنے بجٹ میں بہترین کولٹی کی حامل ہے. اس قیمت میں شیاومی کی بہترین حریف گوگل ٹی وی ہے، 

4. لائیو ٹی وی کے لیے بہترین: TiVo Stream 4K

ٹی وو سٹریم 4k اس قیمت میں یقینا" گوگل ٹی وی کلر ہے، کیونہ اس کی قیمت کم ہے مگر فیچرز کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔ اس کا ریموٹ ہماری لسٹ کی تمام ڈیوائسز میں سے بلاشبہ بہترین ہے، 



5. ایپل ٹی وی 4K

Apple TV 4K (2022)

ایپل ٹی وی کی چپ پر A15 بایونک سسٹم ہے، جو مینیو اور ایپس لوڈ کرنے کی تیز ترین صلاحیت رکھتا ہے، مثال کے طور پر، نیٹ فلکس، یوٹیوب، ڈزنی پلس اور اسپاٹائف کو لوڈ کرنے پر یہ تازہ ترین فائر ٹی وی کیوب اور روکو الٹرا وغیرہ کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔



اس کی بری بات صرف اس کی زیادہ قیمت ہے۔


No comments:

Post a Comment