Translate

Tuesday, November 26, 2019

منہ میں چھالے دانے ان کی وجوہات اور علاج

منہ میں چھالے کیوں ہوتے ہیں؟ وجوہات
کبھی کبھار اچانک منہ اندر سے پک جاتا ہے اور مرچوں والی چیزیں کھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسکی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
کوئی زیادہ گرم شے پی لینے سے منہ اندر سے جل جاتا ہے 
بعض اوقات بخار کی شدت سے بھی منہ اندر سے پک جاتا ہے۔
معدے میں زیادہ گرمی سے منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں
زیادہ تیزابیت والی غذائیں مسلسل کھانے سے منہ اندر سے پک جاتا ہے اور
 چھالے بن جاتے ہیں
مسلسل قبض سے گیس اور تیزابیت سے بھی منہ میں چھالے بن جاتے ہیں
ہارمونز کی تبدیلی سے منہ کے اندر چھالے ہو جاتے ہیں
 وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن سی ،آئرن یا کوئی دوسری توانائی کی کمی سے منہ کے اند چھالے بن جاتے ہیں
جسم میں وٹامن ای کی کمی سے بھی چھالے بن جاتے ہیں اس کی کمی پوری کرنے کے لیئے روزانہ وٹامن ای کے کیپسول روزانہ استعمال کریں۔ مرہم کے لیئے ایک کیپسول کو کاٹ کر اس کا محلول بنا لیں اور اس محلول والے پیسٹ کو چھالوں پر لگا لیں یہ چھالے پر ہلکی کوٹنگ کردے گی جو زخموں کو انفیکشن سے بچائے گی اور اس کو جلدی ٹھیک بھی کرے گی
کسی ذہنی دباو یا پریشانی سے منہ کے اندر چھالے بن جاتے ہیں
 کسی الرجی یا انفیکشن سے بھی منہ اندر سے پک سکتا ہے
زیادہ زور سے برش کرنے سے بھی منہ اندر سے ذخمی ہو سکتا ہے اور چھالے بن سکتے ہیں

عموما" یہ دانے یا چھالے چھ سات دن کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں اس کے علاج کے کچھ آسان ٹوٹکے

منہ کے چھالوں کا علاج

بیکنگ سوڈا یا میٹھا سوڈا
میٹھا سوڈا تیزابیت ختم کرنے کے لیئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ جسم سے ہر قسم کی تیزابیت ختم کردیتا ہے لیکن اس کے زیادہ استعمال سے پیشاب سے بھی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے جو کہ پھر گردوں میں پتھری کی وجہ بن سکتی ہے۔ یہ بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور منہ کی انفیکشنز وغیرہ سے نجات دلاتا ہے۔ اور تیزابی کیفیت کو کم کرتا ہے۔
منہ کی تیزابیت ختم کرنے کیلئیے ایک کپ گرمم پانی میں ایک چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر اس پانی سے کلیاں کریں۔ یا پھر پیسٹ بنا کر چھالوں پر لگا لیں۔


ناریل کا تیل
ناریل کا تیل قدرتی طور پر جراثیم کش ہوتا ہے۔ اس کو چھالوں پر لگایئں اوراس کو پینے سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور دوبارہ چھالے نہیں بنتے۔

اگر چھالے پیٹ کی گرمی یا قبض سے ہوں تو ایسے میں اسپغول کا چھلکا استعمال کریں خشخاش بھی جسم کی حرارت کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
فوری درد سے آرام کے لیئے منہ کے اندر برف کے کیوب رکھیں یا پھر ملٹھی کے پاوڈر میں شہد اور گلیسرین ملا کر دانوں پر لگایئں۔ ملٹھی کے پاوڈر اور ہلدی کو ہلکے گرم دودھ میں ملاکر پینے سے منہ کا السر ختم ہو جاتا ہے۔ 



No comments:

Post a Comment