Translate

Thursday, February 18, 2021

Car Tyres Information in Urdu

 کار کے ٹائروں سے متعلق معلومات

ٹائر درختوں سے حاصل کردہ سفید ربڑ سے بنائے جاتے ہیں 


لیکن کاربن بلیک کیمیکل شامل کرنے سے ٹائر کا رنگ کالا ہوجاتا ہے

کاربن بلیک ٹائر کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور ٹائر کو الٹرا وائلٹ شعاعوں اور اوزون کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے. کاربن بلیک ربڑ کیساتھ ملکر ٹائر کو مضبوطی اور طاقت پہنچاتا ہے

ٹائر پر موجود ریڈنگ کے معنی اور معلومات



سب سے پہلے 195 ٹائر کی چوڑائی ہے

دوسری 55 ٹائر کی اونچائی ہے

تیسری 16 ٹائر کا سائز ہے یعنی 16 انچ

چوتھا 87 لوڈ انڈیکس ہے یعنی ٹائر کتنا لوڈ برداشت کرسکتا ہے 

پانچواں ٹائر کی سپیڈ لمٹ ہے کہ ٹائر کتنی سپیڈ پر چل سکتا ہے

اس کے نیچے ٹائر کی سیریل وغیرہ لکھے ہیں 


اس سیریل کے آخری چار ہندسے ٹائر کی مینوفیکچرنگ تاریخ بتاتے ہیں، پہلے دو ہندسے ہفتے کو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ سال کے کس ہفتے میں بنے، جبکہ آخری دو ہندسے سال کو ظاہر کررہے ہیں جیسے یہاں 07 کا مطلب ہے 2007۔

ٹائر کی مینٹیننس حفاظت

ٹائر میں ہوا ہمیشہ برابر اور پوری رکھیں

گاڑی کی الائنمنٹ اور بیلینسنگ صحیح رکھیں

ٹائروں کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں کہ یہ کسی سائیڈ سے زیادہ گھس رہے ہیں یا رگڑ کھا رہے ہیں

دھیان رکھیں ہینڈل کو بالکل آزاد چھوڑنے سے گاڑی کسی سائیڈ پر موڑتی ہے یا سیدھی چلتی ہے

نئے ٹائر لگواتے وقت دیکھ لیں کہ ٹائر زیادہ عرصہ پرانے تو نہیں ہیں



https://youtu.be/w30xaKHk1AY

تین سال سے زائد پرانے ٹائر تو ہر گز نہ لیں ٹائر کی زیادہ سے زیادہ عمر پانچ سے چھ سال تک ہوتی ہے

ٹائر ٹریڈ تک گڈی اگر 2.5mm تک بھی گھس جائے تو ٹائر بدل دیں. 

اسپیڈومیٹر اور ٹائر کے سائز کا فرق

گاڑی کا سپیڈومیٹر دراصل انجن کے RPM اور ٹائر کے سائز پر سیٹ کیا گیا ہوتا ہے۔ لیکن جب ہم گاڑی کے ٹائر کا سائز تبدیل کرتے ہیں تو گاڑی کی اصل سپیڈ اور میٹر ریڈنگ میں فرق آجاتا ہے، مثال کے طور اگر آپکی گاڑی کے ٹائر کا سائز 175/65/15 ہے اور آپ اس کو تبدیل کرکے 195/65/15 کے سائز کے ٹائر لگوا دیتے ہیں تو اس سے گاڑی کی رفتار اگر پرانے ٹائر پر 120 کلومیٹر تھی تو اب نئے ٹائر کیساتھ اس کی رفتار 125 کلومیٹر ہوگی۔لیکن میٹر اب بھی 120 ہی شو کررہا ہو گا. مزید برآں آپ گاڑی کی سپیڈ کا گوگل میپ کی سپیڈ سے موازنہ بھی کرسکتے ہیں.


No comments:

Post a Comment