Translate

Tuesday, February 9, 2021

Science is the only Truth

سائنس بس حقیقت 🤔

07.12.2021
جو چیز بھی ایجاد کرتا ہوں مذہبی پنڈت کہتے ہم کو تو پہلے سے پتہ تھا، ان کا کیا علاج کروں؟



11.10.2021
کہتے ہیں انسانی شعور (تنقیدی سوچ) نے یونان میں آنکھ کھولی،
یہ وہ سات دانا حکما ہیں جو کلاسیکل یونان کا سبب بنے، جس میں روایتی سوچ کے برعکس تنقیدی سوچ نے جنم لیا، اور انسانی سوچ پر چھائے کالے اندھیرے چھٹ گئے، اس پر کائنات کے چھپے راز کھلنے لگے.


04.10.2021
جادو کی جپھی❤️
کسی عزیز یا چاہنے والی کی گرمجوشی آپ کے جسم میں برقی تحریک کو جنم دیتی ہے اس گرمجوشی کو کرنٹ میں بدلنے والے رسپٹر کی دریافت کرنے والے سائنسدانوں کو نوبیل انعام ملا.


15.05.2021
جین پارٹنر (جینیاتی مطابقت) کا نظریہ سنہ 1995 میں سوئٹزرلینڈ کے سائنسدان ڈاکٹر کلاز ویڈکائنڈ نے پیش کیا تھا،دونوں پارٹنر کے تھوک کے نمونے لیے جاتے ہیں اور ان کی انسانی لیوکوسائٹ اینٹیجن (ایچ ایل اے) جینز کا تجزیہ کیا جاتا ہے پھر بھی سائنسی اور سماجی دونوں رُخ دیکھے جائیں، ایک بائیولاجیکل میچنگ یا جسے ہم کیمسٹری کہتے ہیں اور دوسرا رُخ سماجی مطابقت کا ہے۔ اور کسی بھی رشتے کی کامیابی کے لیے دونوں کا میچ کرنا ضروری ہے, بہرکیف اس کو ابھی ہم زیادہ سے زیادہ نظریاتی سائنس ہی کہہ سکتے ہیں



مائنڈ رائٹنگ، اب سوچیں کمپیوٹر پر لکھی جاسکیں گی، سائنس انسان دوست



11.05.2021
یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا (اختر انصاری سے معذرت)



05.05.2021
آو ایک روبوٹ بنایں، پھر اس کو ذہین بنایں، پھر اس کو طاقتور بنایں، پھر اسے بااختیار بنایں، تاکہ وہ پھر ہمیں ہی کک آوٹ کردے


15.04.201
دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ کو 17 سال کی عمر میں (امن) انعام ملا
جبکہ معمر ترین فرد جان بی گڈنف کو 97 سال کی عمر میں (کیمسٹری) کا نوبل انعام ملا جو موٹیویشن کی عمدہ مثال ہوسکتے ہیں


مادام کیوری دنیا کی واحد نوبلسٹ ہیں جن کو فزکس (تابکاری؛ریڈیم کو اگر اندھیرے میں رکھا جائے تو اس سے روشنی کی شعاعیں نکلتی رہتی ہیں اور جس چیز پر اسے لگادیا جائے وہ اندھیرے میں بھی نظر آتی ہے۔چنانچہ اسے گھڑی کی سوئیوں اور کارخانوں وغیرہ میں مختلف اہم بٹنوں پر لگایا جاتا ہے۔؛یہ ریڈیم کینسر کے لاکھوں کروڑوں مریضوں کیلئے زندگی کا پیغام لے کر آئی جسے ہم آج شعاعوں کا علاج کہتے ہیں ) اور کیمسٹری ( ریڈئیم اور پولونیم کی دریافت) میں نوبل انعام ملے (انکی بیٹی کو بھی فزکس میں نوبل پرائز ملا) ، لیکن یاد رکھیے پاکستان میں عورت دو ٹکے کی ہوتی ہے، اسی لیے پاکستان کی اقوام عالم میں عزت بھی دو ٹکے کی ہے



پتھر کے زمانے کے دو انجینئر پتھر لکڑی اور ہڈیوں وغیرہ سے جدید ہتھیار بناتے ہوئے🤔
12.04.2021
14 مارچ، ایک تاریخ دو عہد ساز سائنسدان
اسٹیفن ہاکنگ 8جنوری 1942 کو پیدا ہوا، یہ 1642 میں گلیلیو کی موت کا دن تھا،
ہاکنگ کی وفات 14مارچ 2018 کو ہوئی، یہ آئن سٹائن کا یوم پیدائش 1879 تھا،
آئن سٹائن کی تھیوری آف ریلیٹویٹی، ماس انرجی ایکویشن اب تک سائنس کی طاقتور ٹرمز اور 1921 میں آئن سٹائن کو فزکس میں نوبل پرائز بھی ملا
جبکہ ہاکنگ کی سائنس پر لکھی گئی کتاب بیسٹ سیلر ثابت ہوئی
14.03.2021
جو سائنسدان خدا کو (بذات) نہیں مانتے مگر وہ پھر نیچر (فورس) کو خدا مانتے ہیں تو پھر خدا تو ان کا بھی ہے؟
08.03.2021 
کپتان سے استدعا ہے کم از کم سائنس کو تو بخش دو، ہم پہلے ہی جہالت لی اتھاہ گہرائیوں میں غرق ہیں 😭
‏ایک آئی ڈراپ سے نظر ٹھیک۔ یہ آئی ڈراپ آنکھ میں ڈالنے کے بعد 15 منٹ میں چشمہ اتار دو
وقت گزرنے کے ساتھ انسان کی فوکس کرنے کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے جس کے سبب قریب کی نظر کم ہو جاتی ہے، یہ آئی ڈراپ پن ہول ایفیکٹ طریقہ کار سے فوکس کی صلاحیت کو بڑھا دے گا، اس آئی ٖڈراپ کو دن میں ایک بار استعمال کرنا ہوگا
ہمارا دماغ ایک الیکٹرونک ڈیوائس کی طرح ہے ہماری ہر سوچ ہر فیصلہ ہر کمانڈ کسی ملی وولٹیج کرنٹ کا نتیجہ ہوتا ہے😜
میں سوچتا ہوں، میں کیوں سوچتا ہوں، پتہ نہیں، بہرحال چلو یہ ایک فلسفیانہ موشگافی تو ہو گئی🤔
سائنسدانوں نے انسانوں کے تیز رفتار ارتقاء کا ایک اور پہلو دریافت کیا ہے جس کیمطابق انسان اپنے قریب ترین جاندار چمپینزی سے بھی تیس سے پچاس پرسنٹ کم پانی استعمال کرتا ہے،
جو سائنسدان خدا کو (بذات) نہیں مانتے مگر وہ پھر نیچر (فورس) کو خدا مانتے ہیں تو پھر خدا تو ان کا بھی ہے؟

او آگئے ہو ساہڈی زندگی وی حرام کرن؛ مریخ کے باسیوں کا پہلا رسپانس😜
کوہ ہمالیہ کی انسانی ہڈیوں کی جھیل جس میں لگ بھگ پانچ سو لوگوں کی ہڈیاں 1942 میں رپورٹ ہوئیں مگر آج تک مرنے والوں کی وجہ، اوریجن اور وہاں موجودگی پراسرار ہے😭
کیا الگورتھم اس دنیا کا نظام چلا سکتا ہے؟ کیا اس کی چھوٹی سی لغزش بڑی تباہی کا سامان کرسکتی ہے؟
‏اسرائیل مائیکروفون، کیمروں یا جاسوس سافٹ وئیر کی مدد سے فلسطینیوں کی کڑی نگرانی کرتا رہتا ہے اور ان کی ایک ایک حرکت کو نوٹ کرکے الگورتھمک جانچ پڑتال کرتا رہتا ہے۔2017 میں ایک فلسطینی مزدور نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک بلڈوزر کی تصویر اپلوڈ کی اور ساتھ عربی میںگڈ مارننگ لکھا 
فلسطینی نے عربی لفظ ”یصبحھم“ لکھا جس کا مطلب تھا گڈ مارننگ!
 جبکہ الگوتھم نے اس کو ”یوذیھم“ سمجھا اور ترجمہ کیا کہ انہیں مار ڈالو!
الگورتھم نے اس شخص کو دہشت گرد قرار دیا جو بلڈوزر کے ذریعے کسی کو مار ڈالنے کی پلاننگ کررہا تھا
اس بنا پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز تیزی سے حرکت میں آئی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیکن تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ الگورتھم نے غلطی کی تھی تو اس شخص کو رہا کر دیا گیا۔
یووال نوح حراری کے اکیس سبق؛ نمبر 14
متحدہ عرب امارات مسلم ورلڈ سے پہلاملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ کے مدار میں بھیجا ہے انڈیا پہلے ہی 2013 میں ایسا کرچکا ہے. البتہ پاکستان جیسے سمجھدار ملک کا ان فضول کاموں سے کوئی لینا دینا نہیں بالکل بھی🤔
فکشن اور حقیقت کے مابین کہیں
مگر ہر ایجاد کبھی مفروضہ ہوتی ہے🤑
ارجنٹینا سے ملنے والے دس کروڑ سال پرانے فوسل کے مطالعہ کیمطابق یہ سانپ پاوں بھی رکھتے تھے؛
جن مسلمان سائنسدانوں کا ذکر خیر کرتے ہم یہ جتلانا نہیں بھولتے کہ یورپ نے جدید سائنسی طریقہ کار اور یونانی فلسفہ کی شرح مسلمان سائنسدانوں سے پائی، وہیں پر ہم یہ بتانا بالکل بھول جاتے ہیں کہ ہم نے ان سائنسدانوں کیساتھ کیسا سلوک روا رکھا، ان پر کتنی زمانے کی سختیاں کیں اور کیسے ان پر عرصہ حیات تنگ کیے رکھا کفر اور الحاد کے فتوے صاد کیے ان کی کتابوں کو جلا دیا اور ان کی فکر سوچ پر قدغن لگائی بلکہ انھیں مطعون کر کے ان کی وراثتی سوچ اور فکر کو مسلم معاشرے کو بھی منتقل ہونے سے روکا،
آج اگر ہم مسلمان علم اور ٹیکنالوجی میں دیگر اقوام سے پیچھے ہیں تو اس کے ذمہ دار خود ہم مسلمان ہی ہیں جو چند جاہلوں کی باتوں میں آکر علم اور ٹیکنالوجی کو اپنے منافی سمجھنے لگتے ہیں جبکہ خطرہ دراصل ان چند جاہلوں کی اپنی دکانداری کو ہوتا ہے،
سائنسدان یونیورسٹیاں بناتے ہیں تاکہ اس جہاں کو سورگ بنا سکیں
جبکہ پنڈ.ت عبادت گاہیں بناتا ہے تاکہ اگلے جہاں سورگ میں جاسکے
14.02.2021
فلسفہ استخراج منطق تب تک کارآمد تھے جب تک علم انسانی حواسِ خمسہ تک محدود / مرہونِ منت تھا، ایک ٹیلی سکوپ نے انسان کے ہزارہا سال کے اعتقادات اور نظریات کو بدل کے رکھ دیا💪
اسپین میں پائےجانیوالی نینڈرتھل کی ہڈیوں کے تیس سالہ مطالعہ سے یہ پتہ لگا ہے کہ نینڈرتھل سردیاں سو کرگزارتے تھے ویسے بعد کہ انسانوں نے اپنی یہ عادت بدل کر اچھا نہیں کیا😁
‏جرمنی کے سائنسدانوں کا تیار کردہ مصنوعی سورج زمین پر آنے والی قدرتی سورج کی روشنی سے10 ہزار گنا تیز روشنی پیدا کرے گا۔ چین بھی اسی طرح کے تجربات میں لگا ہوا ہے۔
گائے سے متعلق کچھ سوالات کے جواب دیں اور لاکھوں کے انعامات پائیں، اے اکیسویں صدی ہم تم سے شرمندہ ہیں 😭
سائنسدانوں کیمطابق ہماری کائنات صرف 14 ارب سال پرانی ہے😁
کیا اعتقاد ثبوت سے ماورا شے ہے؟
جنوری 4، 1642 جنم سر آئزک نیوٹن 
دنیا کے سب سے انمول سیب کی کہانی، جس نے نیوٹن کو سائنس کا باپ بنا دیا، ولیم اسٹوکلے کیمطابق کھانا کھانے بعد موسم گرم ہورہا تھا تو ہم دونوں (نیوٹن اور ولیم) کھانا کھانے کے بعد ایک سیبوں کے باغ میں چلے آئے، جہاں سیبوں کے درختوں کو دیکھ کر نیوٹن نے اسے بتایا کہ بالکل اسی طرح کی سچویشن میں وہ باغ میں بیٹھا غوروفکر کررہا تھا کہ ایک سیب زمین پر گرا، جسے دیکھ کر وہ سوچنے لگا کہ سیب زمین پر ہی سیدھا کیوں گرا، دائیں بائیں کیوں نہیں؟ اور اسی لمحے اس کو کششِ ثقل کا ادراک ہوا، اس کہانی کو بعدازاں ولیم نے اپنی کتاب سر آئزک نیوٹن کی یادداشتوں میں نقل کیا، جو 1752 میں شائع ہوئی،
رائل سوسائٹی سائنس لندن نے اس کی اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا ہے.
‏لومپلی ایک طرح سے موبائل فون کی لائٹ ہے۔ یہ مضبوط مٹیریئل سے بنا ایک چوڑی دار مرغولہ ہے جو سکڑ اور پھیل سکتا ہے۔ اسے بند کرنے کے بعد یہ سکڑ سمٹ کر ایک کپڑے کی تھیلی میں بند ہوجاتا ہے اور اسے سنبھال کر رکھا جاسکتا ہے۔ کھلنے کے بعد یہ 10 گنا تک بڑھا ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک چھوٹا گول مقناطیس دستیاب ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کی پشت سے چپک جاتا ہے اور گرتا نہیں۔ اب اس کے اوپر آپ لومپلی کو لگا سکتے ہیں تاکہ وہ روشنی کے نفوذ (ڈفیوژن) کو ممکن بناکر پورے لیمپ کو روشن کرتا ہے اور اسمارٹ فون کی روشنی بڑھ جاتی ہے
ویلے بڈھے کسی نئی سازش کی بات کررہے ہیں شاید🤔
ایک آدمی جسکی عمر بیس تیس سال ہو وزن 70 کلوگرام ہو اور قد ساڑھے پانچ فٹ ہو، اس میں اوسطا 30 کھرب خلیات اور 39 ٹریلین بیکٹیریا ہوتے ہیں۔
جو بیماری سر اٹھائے اس کی جنیٹک تار کاٹ کر ریپلیس کردو🤔
ابن سینا نے جراثیمی وبا اور قرنطینہ کا نظریہ پیش کیا ان کی 1025 میں لکھی گئی کتاب القانون فی الطب یورپ میں سترہویں صدی تک پڑھائی جاتی رہی. مگر اسلامی دنیا میں غزالی کی عقل دشمنی غالب آگئی جو آج تک بخوبی رواں دواں ہے
جاپانی فلکیات کے پروجیکٹ کے مطابق ، ہماری کہکشاں کے مرکز میں واقع ، زبردست بلیک ہول زمین سے 25،800 نوری سال کی دوری پر ہے۔ اور زمین 227 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔تاہم فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں 😁😁😁
‏اگر آپ فوری نیند چاہتے ہیں تو جاگنے کے بارے میں سوچیں اس سے نیند نہ آنے کی پریشانی ختم ہو گی آپ کے ذہن کو سکون ملے گا جس سے آپ کو نیند آ جائیگی
یہ لاجک ان مسائل کے لیے بھی کارآمد ہے جن کو کرنے کے لیے آپ کا دل کررہا ہے مگر آپ بوجہ وہ نہیں کرنا چاہتے تو ایسے میں خیال ہی خیال میں وہ کام کریں جس سے آپ کے دماغ کے اندر کشمکش ختم ہو گی اور آپ بالآخر پرسکون ہو جایں گے
اسرائیلی سائنسدانوں کا آکسیجن تھراپی سے انسانوں کی بائیولوجیکل عمر ریورس کرنے کے تجربات🤔 لگتا ہے یہودی ہماے خلاف کوئی نئی سازش کررہے ہیں؟
اس کائنات کے مسئلے ریاضی ہی حل کرسکتا ہے؟ 
اٹھائیس سو سال قبل یہ بابل کا ایک عبادت خانہ ہے جہاں دیوتا سورج چاند تاروں کی پرستش کی جارہی ہے. انسان نے جب سے شعور کو پایا ہے تب سے کائنات کی توجیہات کی تلاش شروع کی ہے مگر جوں جوں اس کی علمی استعداد بڑھتی جاتی ہے توں توں اس کے خدا بھی بدلتے جاتے رہے ہیں؟
ہمارا دماغ بھی کائنات کہ جیسا ہے گو دونوں کے حجم میں بڑا فرق ہے مگر ساخت میں ازحد مماثلت ہے دونوں کا نیٹ ورک سسٹم، کہکشائیں اور نیوران، لمبے فلامنٹ (باریک دھاگے) اور نوڈز سے ترتیب شدہ ہے.دماغ میں لگ بھگ 70 ارب نیوران ہوتے ہیں جبکہ کائنات 100 ارب گلیکسز پر مشتمل ہے. یہ دونوں دونوں کے حجم کا تیس فیصد بناتے ہیں جبکہ دماغ کا ستر فیصد پانی اور کائنات کا ستر فیصد ڈارک انرجی پر مشتمل ہے
ہمارا دماغ بھی خود میں مکمل کائنات ہے💪💪
‏انسانوں سے مشابہ ترین نوع نینڈرتھل لگ بھگ چالیس ہزار قبل تک زمین پر موجود تھے۔وہ مضبوط کاٹھ کے مالک ہوتے تھے نینڈرتھل لمبانیزہ استعمال کرتے تھے جو جاندار کے جسم میں ایک فُٹ تک اندر گھس جاتا تھا وہ ہاتھی جتنے بڑے بڑے جانور بھی آسانی سے شکار کرلیا کرتےتھے ان کی اکثریت یورپ میں بستی تھی۔ وہ خاندانوں میں رہتے تھے۔ مُردے دفناتے تھے۔ کپڑے پہنتے تھے۔آگ جلاتے تھے۔ ہتھیار بناتے تھے اور اپنے بچوں کو محض پانچ سے چھ ماہ تک کے بعد دودھ پلانا چھوڑ دیتے تھے۔نینڈرتھل لگ بھگ تین لاکھ سال زمین پر موجود رہے اور پھر معدوم ہوگئے ۔ان کی معدومیت کی اصل وجہ کلئیر نہیں مگر جدید انسانوں کا عروج اور ان سے مقابلہ، نیچرل سیلیکشن، موسمی اثرات یا پھر کوئی بیماری ان کی معدومیت کا سبب قرار دی جاتی ہے
نو ہزار سال پہلے بھی عورت خود شکار کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی مگر ہم آج اکیسویں صدی میں بھی عورت کو چاردیواری کا قیدی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں 🤔
کیا سب مچھلی کی اولاد ہیں؟ 😁😁
اگر سورج دیوتا ناراض ہوگا تو سورج نہیں نکلے گا؟ قدیم یونانی ایسا ہی تصور رکھتے تھے تآنکہ اینیکساگورس نے بتلایا کہ یہ تو محض آگ کا گولہ ہے اور آج سائنس طلوع غروب کی ہی انکاری ہے
تخیل علم سے زیادہ طاقتور ہے. علم کی حد ہے۔ مگر تخیل میں یہ کائنات سما سکتی ہے👍آئن سٹائن 👍
ایک تحقیق کیمطابق نسل پرستی نفرت کی پیدا کردہ سوچ ہے اس کا نہ ہمارے جینز سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کی کوئی اور بائیولوجیکل توجیہ ہے❤️
سائنسدان بڑے ضدی ہوتے ہیں لگتا ہے چاند پر نلکا لگا کر ہی چھوڑیں گے😁😁😁
سائنس اور مذہب دشمن نہیں ہیں اور نہ ہی سائنس اب تک خدا کو مار سکی ہے۔ اس لیے کہ ایک متجسس راستے کے طور پر سائنس خدا کو مارتی تو ہے ہی نہیں۔ مارسیلو گلائزر
ہمارا آج تک کا سفر کوئی آسان سفر نہ تھا،
ہماری اکثر نفسیاتی پرابلمز (سائیکو پاتھ) ہمارے معاشرے کی عطا کردہ ہوتی ہیں 😭😭😭
سچائی وہ نہیں جو نظر آتی ہے تو پھر سچائی کیا ہے؟ کیا سچائی اپنا سچ تبدیل کرتی رہتی ہے؟ کیا مکمل سچ ہمیشہ اک خواب رہے گا؟
جدید انسان آج سے چالیس ہزار سال پہلے یورپ پہنچا تھا
یہ جہاں سفر میں ہے یہ کائنات سفر میں ہے یہاں ہر کوئی مسافر ہے

No comments:

Post a Comment