Translate

Thursday, July 9, 2020

Dirty Politician's Dirty Talks

 سیاسی کت خانہ

ستمبر1950ء میں لیاقت علی خان نے ایک تقریر میں  فرمایا ’’سہروردی وہ کتا ہے، جسے بھارت نے کھلا چھوڑ رکھا ہے بے شک ہمارے دشمنوں نے یہ کتے ہمارے خلاف بھونکنے کے لیے چھوڑ رکھے ہیں۔ یہ لوگ وطن کے غدار ہیں ، جھوٹے ہیں، منافق ہیں


 ایوب خان نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مس جناح کے غیر شادی شدہ ہونے کے حوالے سے ان پر ’’خلاف فطرت ‘‘زندگی بسر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ’’بدخصال لوگوں میں گھری ہوئی ہیں 

حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب میں فاطمہ جناح نے بھٹو کو شرابی اورعورتوں کارسیا کہہ ڈالا

اقتدار میں آکر نورالامین کی کھال ادھیڑ کر اس کے جوتے بنائیں گے: شیخ مجیب الرحمن

مغربی پاکستان کے گورنر موسیٰ نے1968ء میں ایک تقریر میں کہا ’’بھٹو تانگوں اور رکشے والوں کا لیڈرہے اور میں اس کی پتلون اتار دوں گا !

بھٹو نے جلسہ عام میں اس کا جواب دیا: ’’ اگر موسیٰ خان نے میری پتلون اتار دی تو اسے وہ کچھ نظر آئے گا جو اسے آرمی سروس میں نظر نہیں آیا

بھٹو نے اصغر خان کو آلو خان کہا ۔ خان عبدالقیوم خان کوڈبل بیریل خان قرار دیا اورکہا کہ اس کے آگے بھی خان لگا ہے اور پیچھے بھی۔ بھٹو نشتر پارک میں بنگلہ دیش کو منظور کئے جانے کے حق میں دلائل دیتے رہے ، عوام نہ مانے توتنگ آکر کہا کہ ’’ سور کے بچے جہنم میں جائیں

مارچ سنہ71ء میں ملک کی نئی اسمبلی کا اجلاس ڈھاکہ میں طلب کیا گیا اور مغربی پاکستان سے اسمبلی کے نو منتخب ارکان کو وہاں لے جانے کیلئے ہوائی جہاز تیار کھڑا تھا ۔اس وقت بھٹو صاحب نے ملک کی قومی اسمبلی میں شرکت کے لیے نہ صرف خود جانے سے انکار کر دیا بلکہ جو کچھ کہا اس کا مطلب یہ تھا کہ جوکوئی اس طیارے میں سوار ہوگا ہم اس کے لباس کا نچلا حصہ اتارلیں گے

اصغرخان  نے فوج کوخط کے ذریعے اقتدار پرقبضے کی دعوت دی  1980ء میں حیدر آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں اصغرخان نے کہا’’میں زندگی میں ضیاء الحق سے بڑے کذاب اور اس سے بڑے دھوکہ باز سے کبھی نہیں ملا

بھٹوکوخوش کرنے کے لیے ضیاء، معراج محمد خان کوگالی دیتے تھے۔اس بات کا ذکرخود بھٹو نے جیل میں لکھی اپنی ایک تحریر میں کیا ہے

پرویز مشرف نے غیرملکی ٹی وی کوانٹرویو میں بتایاکہ ہمارے ہاں ویزے اور دولت کمانے کے لیے بھی ریپ کروا لیا جاتا ہے

 بینظیربھٹوکا لہجہ بھی نواز شریف کے بارے میں گاہے تلخ ہوجاتا ، ایک دفعہ انھوں نے ان کا نام بگاڑ کر انھیں نوازو کہہ کرمخاطب کیا

خان عبدالولی خان نے ایک دفعہ بینظیر بھٹو کے بارے میں کہا کہ جس طرح انھوں نے باپ کو(یعنی بھٹو کو)’’کیفر کردار‘‘تک پہنچایاہے اسی طرح اب وہ اس ’’چھوکری ‘‘کو بھی انجام تک پہنچائیں گے

 اکبر بگٹی نے بینظیر کے لیے کوئی مقامی زبان کا نہایت خراب لفظ کہا تھا جو ایک اخبار نے شایع کردیا تو پی پی کے کارکنان نے اس اخبارکے دفتر کا گھیراؤ کرلی

 عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے:   مولانا فضل الرحمن

فضل الرحمن  مولانا ڈیزل ہے: عمران خان

شیدا ٹلی بے شرم آدمی ہے  وہ ایسے شخص کواپنا چپڑاسی بھی نہ رکھیں : عمران خان

فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے ساتھ بیٹھی کشمالہ طارق کو مخاطب کرکے کہا تھا ’’میں تمہاری طرح کسی کے بیڈروم کے ذریعے اسمبلی میں نہیں آئی تھی

شیریں مزاری ٹریکٹر ٹرالی کے جیسی ہے: خواجہ آصف

بینظیر بھٹو ایک دفعہ پارلیمنٹ میں پیلا لباس پہن کر آئیں تو ن لیگ نے بینظیر کو پیلی ٹیکسی ہی کہنا شروع کردیا

یہی دستور پھر مریم کے لیے پی ٹی آئی نے اختیار کیا

بلاول کے بارے میں نواز شریف نے ایک مرتبہ کہا کہ یہ زرداری کا نہیں بلکہ فیصل صالح حیات کا بیٹا ہے

زرداری  زر بابا اور مداری بھی ہیں میں ان کو سڑکو ں پر  گھسیٹوں گا ان کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا پیسہ نکالوں گا: شہباز شریف

میرا دل کرتا ہے نوازشریف کو گربیان سے پکڑ کروزیراعظم ہاؤس سے باہر نکال دوں: عمران خان

بلاول بھٹو صاحبہ : عمران خان

بلاول شاید کل عورت مارچ کی قیادت کریں، شیخ رشید

فضل الرحمان کے بجائے بلاول کو استعفیٰ دوں گا اور سب کو پتا ہے بلاول کو استعفیٰ کیوں دینا چاہتا ہوں: شیخ رشید

بلو رانی کے عشق میں مبتلا ہوں اس لئے آج لاڑکانہ نہیں جا رہا: شیخ رشید

 پیپلز پارٹی کی قیادت اگر بلاول کے پاس ہے تو میرے پاس ہے کیونکہ بلاول میری مٹھی میں ہے: شیخ رشید

شیخ رشید گٹر وزیر ہیں، بلاول بھٹو

 شیخ رشید  پنڈی کا شیطان اور بے غیرت انسان ہے: بلاول بھٹو


رمضان المبارک میں شیطان قید اور راولپنڈی کا شیطان آزاد ہے: رانا ثنا

مراد سعید صرف نالائق وزیراعظم کا دل بہلانے کے اہل ہیں، قادر پٹیل

اس میں کوئی شک نہیں کہ قومی اسمبلی میں پہنچنے والے ہر شخص نے بڑی محنت کی ہے مگر جو محنت مراد سعید نے کی ایسی محنت کسی نے نہیں کی اور خدا ایسی محنت کسی اور سے کروائے بھی نہیں: قادر پٹیل

 

No comments:

Post a Comment